the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


(ایجنسیز)

ملائیشیا کے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کے حوالے سے جاری تحقیقات میں ہائی جیکنگ کے خدشے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاکہ ان تمام پہلووں کا جائزہ لیا جا سکے کہ کوالالمپور سے 239 مسافروں کو لے کر بیجنگ روانہ ہونے والا طیارہ کس طرح حادثے کا شکار ہوا۔ یہ بات ملائیشیا کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے کہی ہے۔

تحقیقات کاروں کے مطابق '' ویتنامی حکام نے ملائیشا ائیر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کے کسی ٹکڑے یا ملبے کے دیکھے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح رہے یہ مسافر طیارہ ہفتے کو علی الصبح بیجنگ جاتے ہوئے 35000 فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے ائیر ٹریفک کنٹرول کے رابطے میں نہیں رہا



تھا۔

تیسرا دن ہونے کے باوجود ابھی تک تلاش کیلیے سرگرم بین الاقوامی ادارے کسی نتیجے پر پہنچ سکے ہیں نہ ان کی جہاز کے ملبے تک رسائی ہو سکی ہے۔ اگرچہ اس سے پہلے بعض اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ بدقسمت طیارے کا کچھ ملبہ مل گیا ہے۔

ملائیشین سول ایوی ایشن کے ذمہ دار اظہرالدین عبدالرحمان نے کہا '' بد قسمتی سے ہم ابھی تک جہاز سے متعلقہ کسی چیز تک نہیں پہنچ سکے ہیں، جہاز تک پہنچنا تو دور کی بات ہے۔''

واضح رہے اس سے پہلے بے نام ذرائع نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ تحقیقات کرنے والوں کی ٹیم قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم ملائیشیا کے سول ایشن کے ذمہ دار نے کہا ہے کہ '' حقیقت یہ ہے کہ ہم جہاز کے کسی ٹکڑے یا ملبے کا پتہ نہیں چلا سکے ہیں ۔''
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.